سانحہ 12مئی ، میئر وسیم اختر سمیت دوسرے افراد پر فرد جرم عائد، ملزموں کا صحت جرم سے انکار

سانحہ 12مئی ، میئر وسیم اختر سمیت دوسرے افراد پر فرد جرم عائد، ملزموں کا صحت ...

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق ایک اور مقدمے میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز 4 مزید مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تھانہ ائیرپورٹ کے کیس میں وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزموں نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ہوناچاہئے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سانحہ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کی نگرانی کیلئے نگران جج بھی مقرر کردیا ۔

سانحہ12مئی کیس

مزید : صفحہ اول


loading...