نیب نے شہباز شریف دور کے لیپ ٹاپ تقسیم منصوبے کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا
لاہور( خبر نگار)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف دور کے لیپ ٹاپ تقسیم منصوبے کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم کی دوبارہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ پی اینڈ ڈی سے منصوبے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔لیپ ٹاپ اسکیم کے پی سی ون اور ٹی لیبرز کو 2ارب کی رقم منتقل کرنے پر دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔