سعودی سلطنت کا مریکہ سمیت کوئی بھی بال بیکا نہیں کرسکتا ، ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی سلطنت کا مریکہ سمیت کوئی بھی بال بیکا نہیں کرسکتا ، ولی عہد محمد بن ...

 ریاض(آئی این پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سعودی سلطنت کا امریکہ سمیت کوئی بھی بال بیکا نہیں کر سکتا، امریکہ سے پہلے وجود تھا اور امریکہ کے مٹنے کے بعد تک سعودی سلطنت کا وجود رہے گا، امریکہ نے پہلے بھی سعودی مفا د ا ت کو زک پہنچانے کی کوشش کی لیکن ہمیشہ منہ کی کھائی ،مملکت کی امریکہ سے دوستی اپنی جگہ لیکن خود مختا ر ی و قومی وقار کے منافی بات ناقابل برداشت ہو گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاریاض میں امریکی ٹی وی بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں مزیدکا کہنا تھا سا بق صدر بار ا ک اوباما نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ مصر سمیت پورے مشرق وسطیٰ کیخلاف سازشیں کیں لیکن سعودی عرب اور مصر کا وجود باقی ہے اور اوباما کی تمام سا ز شیں ناکام ہوگئیں، رہا سوال ٹرمپ کا تو انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے آئندہ دو صدیوں تک کوئی بھی سعودی عرب کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔ملکی سلامتی کیلئے امر یکہ کو ایک ریال بھی نہیں دیں گے، براک اوباما نے سعودی عرب کے مفادات کیخلاف کام کیا لیکن ریاض اپنے مفادت کا تحفظ کرنے میں کامیاب ر ہا ۔ امر یکہ سعو د ی عرب کا دوست ملک ، صدر ٹرمپ کیساتھ کام کرنے میں مزہ آتاہے۔ عرب ممالک میں ایک اور حزب اللہ کو سر نہیں اٹھانے دینگے ، یمن کی جنگ بہت جلد اختتام پذیر ہو گی، ہم نہیں چاہتے ہماری سرحد پر جنگ چھڑی رہے ،یمن کی جنگ سعودی عرب کیلئے سرخ لکیر ہے، صرف سعو دی عر ب ہی نہیں پوری دنیا حزب اللہ کے وجود کیخلاف ہے۔ ہم آبنائے ہرمز پر حزب اللہ اور ایران کا کنٹرول گوارا نہیں کریں گے۔ یہ گذ ر گاہ 15 فیصد عالمی تجارتی جہازوں کی گذرگاہ ہے،اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، ہم یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،دراصل یہ قومی سلامتی کی جنگ ہے۔ ہم چاہتے ہیں عرب ممالک کی قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا نہ کیے جائیں مگر جب ایسا ہوتو ان خطرات کو دور اور اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی چاری نہیں رہتا۔

مزید : صفحہ اول


loading...