آکسفورڈ یونیورسٹی میں 20جگہوں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر آویزاں

آکسفورڈ یونیورسٹی میں 20جگہوں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر آویزاں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر کئی جگہوں پرآویزاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی اور کالم نگار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے پانچ وزرائے اعظم ایسے ہیں جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان پانچ وزرائے اعظم میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان ، ملک فیروز خان نون ، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور عمران خان شامل ہیں۔ صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں صرف محترمہ بینظیر بھٹو کی تصا ویر کم از کم 20جگہوں پر لگی دیکھیں۔

تصاویر آویزاں

مزید : صفحہ اول


loading...