کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔راولپنڈی میں کسٹم کی خصوصی عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی اور ملزمہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت ایان علی کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ ملزمہ بیمار ہیں لہٰذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیاکہ آپ نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا، ملزمہ کوپیش کیا جائے، پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اتناعرصہ استثنیٰ نہیں دیاجاسکتا۔اس موقع پر کسٹم کے سپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ بہانے بناتے ہیں،عدالت کاوقت ضائع کرتے ہیں، اتنا عرصہ گزر گیا ۔ایان علی کو جان بوجھ کر پیش نہیں کیا جارہا۔عدالت نے کسٹم پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔اور کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ایان علی

مزید : صفحہ اول


loading...