ڈرامے میں کام سے انکار،ماہرہ خان نے 60لاکھ ٹھکرادئے

ڈرامے میں کام سے انکار،ماہرہ خان نے 60لاکھ ٹھکرادئے
ڈرامے میں کام سے انکار،ماہرہ خان نے 60لاکھ ٹھکرادئے

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل ماہرہ خان نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کو ان کے قریبی دوست میں اپنی سیریل میں کاسٹ کرنے کئے رابطہ کیا تو انہوں نے کثیر معاوضے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے صاف انکار کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ ماہرہ خان کو60لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی کیونکہ وہ ان دنوں کمرشل اور ڈیزائنرشوٹ کرانے میں مصروف ہیں جبکہ جلد ہی ان کی نئی فلم ’سپرسٹار‘کی شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔یادرہے کہ ماہرہ خان نے کچھ عرصہ قبل’کھوج‘سے ملاقات کے دوران بتایا تھا کہ ابھی وہ فلموں میں مصروف ہیں لیکن ناظرین جلد ہی انہیں چھوٹی سکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کے انکار پر ان کا قریبی دوست سخت ناراض ہے۔

مزید : کلچر


loading...