گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، شوبز شخصیات کا شدید احتجاج

گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، شوبز شخصیات کا شدید احتجاج

 لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے ۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ پاکستانی قوم پہلے بدترین مسائل کا شکار ہے ان حالات میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کو واپس لیں ۔ شوبز فنکاروں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے پر اقتدار میں آئے مگر اب ملک میں غر یب عوام کو نہ جانے کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ا گر ملک میں حالات میں یہی رہے تواس میں کوئی شک نہیں کہ قوم اس ظلم اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کیلئے بھی تیار ہوں گے ۔ فنکاروں نے گیس کی قیمتوں میں143فیصداضافے کو ’’مہنگائی بم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی تحر یک انصاف قوم کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟پہلے ہی مہنگائی کی چکی پسنے والی قوم پر حکومت مظالم کی انتہائی کر رہی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...