پاکستانی فلم میکرز وقت کیساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں،نمرہ چوہدری

پاکستانی فلم میکرز وقت کیساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں،نمرہ چوہدری
پاکستانی فلم میکرز وقت کیساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں،نمرہ چوہدری

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو فلم ضرور کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا ، اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

کہ اسٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ۔

مزید : کلچر


loading...