فلمساز اعظم ملک کادو نئی فلموں کے پراجیکٹس پر کام شروع

فلمساز اعظم ملک کادو نئی فلموں کے پراجیکٹس پر کام شروع

لاہور(فلم رپورٹر) معروف فلمساز اعظم ملک نے دو نئی فلموں کے پراجیکٹس پر کام شروع کردیا ۔ اعظم ملک کی بطور پروڈیوسر پنجابی فلم ’’دادا پوتا‘‘پچھلے سال ریلیز ہوئی تھی اب انہوں نے ہدایتکار ایم جاوید کی ارد و فلم ’’گرفت ‘‘ اور ایک پنجابی فلم ’’ملک شہنشاہ‘‘ پروڈیوس کریں گے جن کے سکرپٹ اور کاسٹنگ سمیت دیگر معاملات کو ان دنوں حتمی شکل دی جارہی ہے۔اعظم ملک نے کہا کہ یہ دونوں فلمیں اپنے موضوع اورمیوزک کے اعتبار سے منفرد ہوں گی جس میں نامور فنکاروں کے علاوہ چند نئے چہرے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سکرپٹ کے علاوہ میوزک پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں کیونکہ نئی پاکستانی فلموں میں میوزک کے شعبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے حالانکہ میوزک بھی ہماری فلم کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے لاہور آرہا ہوں جہاں اپنے ان پراجیکٹس کی تفصیلات کے بارے میں میڈیا بریفنگ دوں گا۔

مزید : کلچر


loading...