شوبز میں سب اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے:عینی طاہرہ

شوبز میں سب اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے:عینی طاہرہ
شوبز میں سب اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے:عینی طاہرہ

  


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ جو فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں انکی اپنی زندگیاں بہت سے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود وہ بڑی ذمے داری اورحوصلے سے دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرتے ہیں کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر ہمارے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں۔محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔

مزید : کلچر


loading...