فنکارعروج کے دنوں میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کرتے :نیہا ملک

فنکارعروج کے دنوں میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کرتے :نیہا ملک
فنکارعروج کے دنوں میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کرتے :نیہا ملک

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکارعروج کے دنوں میں مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی نہیں کرتے فنکاروں کو شوبز کے ساتھ کوئی مناسب کاروبار بھی کرنا چاہیے ۔ نیہا ملک نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستانی فنکار اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں ۔زوال کے دنوں میں فنکاروں کو کوئی کام نہیں دیتا اپنے پرائے سب چھوڑ جاتے ہیں لاتعداد عظیم فنکارغربت ومالی پریشانیوں کا شکار ہوکر دنیاسے رخصت ہوچکے ہیں کسی حکومت نے شوبز سے وابستہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔

جبکہ پڑوسی ممالک بھارت کے فنکار کروڑوں پتی ہیں اور ان کو حکومت بھی سپورٹ کرتی ہے۔ہمارے ملک میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید : کلچر


loading...