بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے،میگھا
لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور پرفارمرقتالہ سٹیج میگھانے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں۔بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔پاکستانی تھیٹر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔لہٰذا اس کے وقار اور معیار کو بحال رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شائقین کا اعتماد حاصل کرنا ہی ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کی اصل وجہ عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے۔میگھانے کہا فی الحال میری اس وقت تمام تر توجہ تھیٹر کی طرف ہے۔
بڑی سکرین سے کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔لیکن میری پہلی ترجیح تھیٹر ہے کیونکہ یہی میری اصل پہچان اور شہرت کا ذریعہ ہے۔