تجاوزات قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن میں تیزی ،انتظامیہ کو دیکھتے ہی بیشتر کی دوڑیں

تجاوزات قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن میں تیزی ،انتظامیہ کو دیکھتے ہی بیشتر کی ...

 ملتان ‘ خانیوال ‘ محسن وال ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ‘ میلسی ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ بہاولپور ‘ رحیم یار خان ‘ حاصل پور ‘ خانقاہ شریف ‘ خانپور ‘ اوچ شریف ‘ راجن پور‘ چوک اعظم ‘ نواں کوٹ ( سپیشل رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر ‘ نمائندگان ) تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بدستور جاری ہے ‘ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ نے کاروائی کی ‘ اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ‘ جس پر انتظامیہ نے متعدد افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے ۔(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

اسی دوران کروڑوں مالیتی سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی ۔ اس حوالے سے ملتان سے سپیشل رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔آپریشن میں شمس آباد چوک، عید گاہ چوک،شارکن عالم کالونی ٹی چوک سے جناح پارک تک رودڈپر موجود تمام ترعارضی و مستقل تجاوزاترتھڑے ،چھپڑ اور گھروں کے آگے بنے ہوئے بڑے بڑے ریمپ کو موقع پر تور کر کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام عزیز بلوچ نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ منصور احمد اور ڈیمالیشن اسکوارڈ آپریشن میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں مورخہ 19-09-2018 کو ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے احکامات پر غوث اعظم روڈ نزد پل واصل HN سکول کی رہائشی بلڈنگ کو کمرشل استعمال کرنے پر سیل کر دیا تھا۔ایم ڈی اے فیلڈ سٹاف کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 23-09-2018 کو اویس حسیب نیازی ولد حمید اللہ خان،صفدر نیازی ، ابرار ولد شفیق نے سیل توڑ کر اس بلڈنگ کو دوبارہ غیر قا نونی طور پر کمرشل استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ جس پر ایم ڈی اے انتظامیہ نے اویس حسیب نیازی ولد حمید اللہ خان،صفدر نیازی ، ابرار ولد شفیق کے خلاف گزشتہ روز تھانہ صدر ملتان میںFIR نمبر 392/18درج کروا دی۔علاوہ ازیں ڈ پٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پرضلعی انتظا میہ کا تجا وزا ت کے خلا ف آ پر یشن مسلسل سا تو یں روز بھی جا ری رہا ۔ اس سلسلہ میں اینٹی انکر وچمنٹ سکو اڈ نے گلگشت اور نیو ملتا ن میں کر یک ڈا ؤ ن کر کے کرڑوں مالیت کی سرکاری ارا ضی واگذار کر الی ہے ۔آ پریشن کی قیا دت اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا ظہیر عباس شیرازی نے کی ۔اینٹی انکر وچمنٹ سکوا ڈ نے بھا ری مشینر ی کے ذ ر یعے غیر قانونی شیڈز اور تھڑ ے بھی تو ڑ دئیے ۔آ پریشن جلال مسجد چو ک ،گردیز ی مارکیٹ صدیقہ روڈ اور مدنی چو ک کے علاقوں میں کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ ہم 20 کروڑروپے سے زائد کی ار اضی واگزا ر کراکے درجنو ں غیر قانو نی تعمیر ات کو اب تک مسمار کر چکے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ شہریو ں کو تکلیف سے بچا نے کیلئے علی الصبح تجاوزات آ پریشن شروع کیا جا ئے گا ۔ضلع ملتا ن میں کئی سو کنا ل ارا ضی اور شا ہر اؤ ں کو واگزا ر کر ایا جا چکا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی سرکو بی کیلئے تجاوزات آ پر یشن مسلسل ایک ما ہ تک جا ری رکھا جا ئے گا ۔ہم تجا وزات مافیا کو اپنے عزائم میں کسی طو ر بھی کامیا ب نہیں ہو نے دینگے ۔تاجر برادری خود بھی تجاوزات قائم نہ ہو نے دیں اس میں ان کا اپنا بھی فائد ہ ہے ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی تجاوزات اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر سرپرستی جاری آپریشن کے دوران 2 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کی 33 ایکڑ 4 کنال زرعی اراضی جبکہ 22 کنال 15 مرلے دوسری کمرشل اراضی مالیتی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے قابضین سے واگزار کروا لی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عبدالجبار نے چک نمبر 65/10-Rمیں پولیس اور محکمہ مال کے ہمراہ کاروائی کر کے 25 ایکڑ زرعی اراضی مالیتی ایک کروڑ 66 لاکھ قابضین سے واگزار کروا لی اسی طرح انہوں نے چک نمبر 61/10-R میں صوبائی حکومت کی 6کنال زرعی اراضی مالیتی 45 لاکھ کا قبضہ واگزار کروا لیا۔چک نمبر 173/10-R میں ضلع کونسل کی سرکاری 22 کنال زرعی اراضی مالیتی35لاکھ روپے اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے چک نمبر 128/15-L میں کاروائی کر کے 49 کنال 15 مرلے کمرشل زمین مالیتی 2کروڑ 50 لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح تحصیل میاں چنوں میں بھی تجاوزات اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری ارشد نے چک نمبر 128/15-L میں کاروائی کر کے 49 کنال 15 مرلے کمرشل زمین مالیتی 2کروڑ 50 لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران میونسپل کمیٹی میاں چنوں اور تلمبہ نے اپنے علاقوں کی حدود میں آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ، پختہ تھڑے، دکانوں کے آگے بنائے جانے والے شیڈز ہٹا دیئے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر ضلع وہاڑی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے وہاڑی میں سیڈ فارم روڈ پر گر ینڈ آپریشن کیا گیا جس میں سر کاری اراضی پر تعمیر دکانوں ، کھوکھوں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ آپر یشن کی نگرانی میو نسپل آفیسر ریگو لیشن میاں اظہر جاوید نے کی۔ آپریشن میں بلد یہ وہاڑی ، پو لیس اور دیگر ملازمین نے حصہ لیا ۔ کرم پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع کونسل وہاڑی کی ٹیم نے کرم پور میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا ۔ مختلف دکانوں کو 10ہزار روپیہ جرمانہ کیا ۔ کئی دکانوں کا سامان شیڈ وغیرہ کو قبضہ میں لے لیا ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر میلسی میں اسسٹنٹ کمشنر سعید احمد خان کی زیر نگرانی تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ تیسرے روز بھی جاری رہا بلا امتیاز کاروائی کے آغاز پر ناجائز تجاوزات مافیا نے از خود غیر قانونی قبضہ ختم کرنا شروع کر دیا گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سعید احمد خان ،چیف آفیسر ملک نعیم اعوان ، راشد معروف ارائیں اور ہائی وے پولیس نے کالونی روڈ کے متجاوز دکانداروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے بنائے جانیوالے ناجائز پختہ تھڑے بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیئے جبکہ ریڑھی مافیا اور ناجائز رکشہ اسٹینڈ بھی ختم کرادیا۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن فرضی یا عارضی کاروائی نہیں ہے بلکہ یہ آپریشن مستقل اور دور رس نتائج کا حامل ہوگاجو تسلسل سے جاری رہے گا، جن مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور جو جگہ قابضین سے واہ گزار کرائی گئی ہیں ان پر دوبارہ نہ تجاوزات قائم کرنے دی جائیں گی اور نہ ہی کسی قبضہ مافیا کو قبضہ کرنے دیا جائے گا، بلکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز زمین کے تنازعہ پر پولیس کے ڈنڈا بردار نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقع کے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جس پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے پولیس سے موقف مانگا تو تھانہ کوٹ ادو کے ایس ایچ او نصراللہ ملکانی نے کیمرہ چھین کر بد زبانی متعلقہ ایف آئی آر میں نامزد کرنے کی دھمکی بھی دی۔ صحافی سے تلخ کلامی اور دھمکی آویز رویہ پولیس گردی کی مثال پیش کرتا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے سے کیمرہ چھیننے کے مناظر عکس بند ہوتے رہے جس میں واضح طور پر پولیس کی ہٹ دھرمی کی فوٹیج موجود ہے۔ ایڈووکیٹ عمر فاروق مشوری و دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز نے واقعہ کو رفع دفع کرایا ضلع مظفر گڑھ اور تحصیل بھر کے تمام صحافی تنظیموں کی جانب سے اس واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی اور صحافتی اقدار کو پولیس کے ہاتھوں پامال ہونے سے تحفظ کے لیے صحافتی اتحاد کو فروغ دیا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ صاف و سرسبز پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 1282کنال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے چھٹے روز بھی کامیاب آپریشن جاری ہے۔ ضلع بھر میں 163 ناجائز پکی بنی ہوئی تجاوزات جن میں مکانات بھی شامل ہیں مسمار کر کے رقبہ واگزار کروایا گیا ہے جبکہ 482 منقولہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور فٹ پاتھ، سڑکیں اور دیگر راستے کشادہ بنا دیئے گئے ہیں۔ صاف و سرسبز پنجاب مہم کے دوران تقریباً 800 افراد کو متنبہ کیا گیا ہے جبکہ 8افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرکاری اراضی واگزار اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن چھٹے روز بھی جاری۔ضلع بھر میں17کروڑ79لاکھ16ہزار مالیت کی 431کنال ساڑھے پانچ مرلہ زمین واگزار کرا لی گئی۔اس آپریشن کے دوران 1451عارضی ،824پختہ تعمیرات ختم کرائی گئی جبکہ 1094افراد کو وارننگ،63ہزار100جرمانہ اور ایک مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ حاصل پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ناجا ئز تجاوزات گرانے کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقد مہ درج۔توحید عباس گرداور کی پولیس رپورٹ کے مطابق وہ ہمراہ عملہ تجاوزات کا خاتمہ کر رہے تھے۔کہ ارشد گل۔شوکت۔عبدالخفار۔قیصر۔فیصل گجر۔نزر دودھی۔منور۔ممتاز۔رمضان۔نواز۔ابراھیم۔رجب۔رفیق۔فیاض۔ارشادودیگر ڈنڈوں۔سوٹوں اور روڑوں سے لیس آ گئے۔ہنگامہ آرائی کیاور قتل کی دھمکیاں دیتے رہے۔جبکہ احتجاج کر نے والوں نے کہاکہ وہ غریب لوگ ہیں۔قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کر نے کی بجائے غریب لو گوں کو بے گھر کیا گیا ہے۔عدالت چوک میں مرد و خواتین نے احتجاج کر تے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خانپور سے نامہ نگار کے مطابق خان پور شہر کے وسط میں واقع 400 گھروں پر مشتمل دبہ مائی صاحبہ کالونی سمیت ضلع بھر میں محکمہ اوقاف کی اراضیات پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کلین اپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تیار شدہ مکانات بلڈنگز کو بھی بلڈوز کرنے لا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف خان پور طارق مسعود بلوچ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کے ساتھ گذشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں اگلے ہفتے سے ضلع رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں محکمہ اوقاف کی اراضیات پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے گا خان پور میں ڈبہ مائی صاحبہ پر قائم 400 گھروں پر مشتمل اراضی کو بھی خالی کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ موضع باہن والا ظاہر پیر چاچڑاں شریف کے علاقوں میں بھی آپریشن ہوگا جبکہ لیاقت پور رحیم یار خان صادق آباد میں بھی بیک وقت آپریشن کا آغاز ہوگا اس آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہوگی اور آپریشن بلاامتیاز ہوگا اس سلسلہ میں خان پور کے علاقہ دبہ مائی صاحبہ کے مکینوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ عوامی نمائیدگان نے یہاں کے رہائشیوں کو کچی آبادی منظور کرانے کی مد میں گذشتہ 5 الیکشنوں کے دوران ووٹ لئے یہاں لوگوں کے بجلی گیس کے میٹرز تک نصب ہیں اور حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی لاکھوں روپے خرچ ہوچکے کسی بھی غریب کش آپریشن کی مذمت کی جائے گی۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف میونسپل انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن, آپریشن ریڑی,چھپرے اور پھٹے والوں کے خلاف کیا گیا, میونسپل انتظامیہ کو دیکھ کر سامان چھوڑ کر ریڑی والوں کی دوڑیں ,سامان قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے’’ آپریشن زیرو پوائنٹ ‘‘ جاری ہے۔جس سے نہ صرف بازار کھلے اور کشادہ ہو گئے ہیں بلکہ عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے۔اس حکومتی اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تحصیلوں میں اس آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ز اور چیئرمین میونسپل کمیٹیزجبکہ ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر اللہ ڈتہ وڑائچ اور ڈی پی او رب نوازکر رہے ہیں۔آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے تمام میونسپل کمیٹیوں کو ضروری وسائل اور کسی بھی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری فراہم کر دی گئی ہے۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری ۔کلین اینڈ گرین مہم کے دوران تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے ۔یہ بات فوکل پرسن اے سی لیہ شاہد عباس کاٹھیا نے تجاوزات ہٹانے کی مہم کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ نواں کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواں کوٹ شہر میں تجاوزات مافیا کوپہلے مرحلے میں دی گئی وارننگ کی ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی اپریشن شروع کردیا گیا دوسرے مرحلے میں آج شہر میں دکانوں کے آگے قائم تجاوزات،تھڑے ،شیڈ توڑ کر ہٹا دیئے گئے جس سے شہر کی سڑکیں کشادہ لگنے لگی ہیں تجاوزات کی کیخلاف اپریشن کی نگرانی انسپکٹر ہائی وے محمد ارشد، پیٹرولنگ پولیس انچارج جام عابد عباس، میاں شہزاد اقبال صدر پریس کلب ،راؤ امجد اسلام ،راؤ محمد ندیم نے کی۔

تجاوزات آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...