قومی حلقہ 169سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سمیت دو ایم پی ایز کی نااہلی کی درخواست منظور

قومی حلقہ 169سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سمیت دو ایم پی ایز کی نااہلی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)حلقہ این اے 169سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور دو ایم پی ایز کے خلاف نااہلی کی درخواست منظور کر لی گئی ،درخواست گزار غلام مرتضی سابق ایم پی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

اے نے چوہدری نورالحسن تنویر ایم این اے اور مظہر اقبال ایم پی اے جبکہ نعمان جاوید نے محمد ارشد ایم پی اے کے خلاف نا اہلی کی درخواست گزاری تھی ۔مسلم لیگ (ضیا) کے سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے نورالحسن تنویر حلقہ این اے 169کے خلاف اثاثے چھپانے بنک اکاونٹس کی غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ مظہر اقبال ایم پی اے پی پی 243کے خلاف دھاندلی اور الیکشن میں جعلی ووٹ کاسٹ کروانے کا الزام لگایا تھا اور نعمان جاوید نے بھی محمد ارشد ایم پی اے پی پی پی 244کے خلاف دھاندلی اور الیکشن میں جعلی میں ووٹ کاسٹ کروانے کا الزام لگایا ۔ جسٹس ہائیکورٹ بہاولپور بینچ قاضی محمد امین احمد نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور فاضل عدالت نے فریقین کو 12اکتوبر کو پیشی کے لیے طلب کر لیا ہے ۔نور الحسن تنویر حلقہ این اے 169سے ،مظہرا قبال پی پی 243اور محمد ارشد پی پی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے ۔
این اے 169