میٹروبس کرپشن کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

میٹروبس کرپشن کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

ملتان ( وقائع نگار )نیب ملتان نے میٹروبس منصوبہ میں کرڑوں روپے کی کرپشن کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔اور نیب ملتان اب تفتیش کے مختلف پہلووں پر غور کرنے کے بعد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے بھی پوھ گوچھ کریگا۔ذرائع کے مطابق پی سی ون بنا کر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا گیا،پی سی ون کی تقسیم پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے ہوئی ہے۔اور میٹرو ملتان کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

پی سی ون کو 8 حصوں میں غیر قانونی طور پر تقسیم کیا گیا، واضح رہے نیب ملتان میٹرو کیس میں اب تک 6 افسران کو گرفتار کر چکا ہے۔اور ان تمام افسران کا تعلق شعبہ انجینئرنگ سے ہے۔مزید ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب پنجاب ماس ٹرنزٹ اتھارٹی، میٹرو کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز، سب کنٹریکٹرز اور وینڈرز سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔جس کی روشنی میں مزید اگلہ لائحہ طے کیا جانا ہے۔

تحقیقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...