پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس ، ایس پی محمد باقر کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس ، ایس پی محمد باقر کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان ( خبر نگار خصوصی) جج احتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں 23 کروڑ سے زائد کی کے کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق ڈی ڈی او / ایس پی بٹالین 3 اور موجودہ ایس پی انویسٹی گیشن لیہ محمد باقر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق محمد باقر کو نیب ملتان کی ٹیم نے لیہ سے گرفتار کیا ہے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

،مذکورہ ملزم کے خلاف بطور ڈی ڈی او کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کرنے کا الزام ہے اس لیے ملزم سے کاروائی اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا عدالت کا ملزم کو 15 اکتوبر کو دوبارا پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...