شہباز شریف کی گرفتاری پارلیمانی جمہوری اقدار کی نفی ہے ‘ فیصل نیازی

شہباز شریف کی گرفتاری پارلیمانی جمہوری اقدار کی نفی ہے ‘ فیصل نیازی

خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے میاں شہبا زشریف کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہوئے کہا کہ حکومت ان اوچھے حربوں سے اپوزیشن کی آواز کو نہیں دباسکتی۔ حکومت اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی اورضمنی الیکشن کے متوقع نتائج سے خوفزدہ ہو کراحتساب کی آڑ میں سیاسی انتقامی کاروائیوں پر اترآئی ہے۔وہ یہاں صحافیوں اور معززین علاقہ سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمان درحقیقت نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔حکومتی ترجمانوں کو مراعات وتنخواہیں بھی نیب سے لیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہرآواز کو دبانے کیلے نیب کو بروئے کارلارہی ہے۔میاں شہبازشریف کی گرفتاری پارلیمانی اورجمہو ر ی اقدار کی نفی ہے ۔اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے پوری دنیا میں منفی پیغام گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...