ارتھ کوئیک ڈے کل منایا جائیگا

ارتھ کوئیک ڈے کل منایا جائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)کل 8اکتوبر سوموار کو پاکستان میں آنے والے 2005کے بدترین ہولناک زلزلہ کی تباہ کاریوں کی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

یاد میں ارتھ کوئیک ڈے منایا جائے گا،ارتھ کوئیک ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات ،سیمینارز منعقد ہوں گے،تفصیل کے مطابق کل8اکتوبر کو ملک بھرکے اندر 8اکتوبر 2005کو آنے والے بدترین تباہ کن ہولناک زلزلہ کی تباہ کاریوں کی یاد میں ارتھ کوئیک ڈے منایا جا ئے گا،اس بدترین والمناک زلزلہ میں لاکھوں افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لاکھوں ہی بے گھر ہوگئے تھے،ارتھ کوئیک ڈے کی مناسبت سے ملک کے چاروں صوبوں،آزاد کشمیرو اسلام آباد میں سماجی تنظیموں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوردیگرسرکاری سماجی اداروں کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات،سیمینار زریلیوں کا انعقاد جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...