کوٹ ادو ،اراضی تنازعہ پر بھائی نے بیٹوں کیساتھ ملکر بھائی اور بہن قیامت ڈھادی

کوٹ ادو ،اراضی تنازعہ پر بھائی نے بیٹوں کیساتھ ملکر بھائی اور بہن قیامت ...

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)اراضی کے تنازعہ پر مسلح بھائی کا بیٹوں کے ہمراہ حقیقی بھائی پر وحشیانہ تشدد،خونخوار کتے چھوڑ دے،شدید زخمی بھائی کاروائی کیلئے تھانہ جا پہنچا،تھانہ جانے پر بھائی کا بیٹوں کے ہمراہ زخمی بھائی کے گھر دھاوا،گھر میں بیٹھی حقیقی بہنوں پر بھی تشدد،ایک کی ٹانگ توڑڈالی،پولیس نے بہن کی مدعیت میں بھائی اور بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پنوار شمالی میں تنگرہ برادری(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

کے ملک رانجھو تنگرہ مرحوم کے بیٹوں امجد اور قیوم و غیرہ میں بنا کا تنازعہ ہوا جس پر عبدالقیوم نے اپنے بیٹوں سمیع اللہ ،نوید اللہ، عبید اللہ کے ہمراہ حقیقی بھائی امجد کو تشدد کا نشانہ بنا یا بعدازاں اس پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جس سے امجد شدید زخمی ہو گیا ،امجد تنگرہ اپولیس کاروائی کیلئے تھانہ محمود کوٹ گیا ہوا تھا کہ اس اثنا میں قیوم تنگرہ کے بیٹے سمیع اللہ نوید اللہ ،عبداللہ اپنے چچا امجد کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود اپنی پھوپھیوں بشیراں مائی اور شکیلہ بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہو لہان کر کے بشیراں مائی کی ٹانگ توڑ دی ، پولیس محمود کوٹ نے بشیراں مائی کی مدعیت میں بھتیجوں کے خلاف مقدمہ نمبر 412/18 زیر دفعہ 354 درج کر لیا ہے۔

قیامت ڈھا دی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...