آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی،ترک وزیر دفاع

آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی،ترک وزیر دفاع

انقرہ(آئی این پی)ترک وزیرِ دفاع خلوصی آقار کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی، ترک مسلح بہادر افواج ہر حال میں انسداد دہشتگردی کی جنگ میں فتح یاب ہو گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وزیرِ دفاع خلوصی آقار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پرعزم(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

طریقے سے جاری رہے گی۔وزیر دفاع نے مسلح افواج کے سربراہ یاشار گولیر اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے کارندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے کے باعث شہید ہونے والے فوجی جوان کے کنبے سے ملاقات کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا۔وزیر آقار نے اس موقع پر کہا کہ "دہشت گردوں کے مکمل طور پر خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی، ہم اس حوالے سے پر عزم اور اٹل ہیں، ہماری جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔ چاہے ان کو ٹریلروں اور کارگو طیاروں کے ساتھ اسلحہ اور سازو سامان فراہم بھی کیا جائے ہم ان کوحزیمت سے دو چار کرکے ہی چھوڑیں گے۔مسلح افواج، جنڈار میری، پولیس اور سیکورٹی قوتوں کے دن رات دہشت گردوں کا تعاقب کرنے پر زور دینے والے آقار نے بتایا کہ "اس معاملے میں عظیم سطح کی کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر اندرون و بیرون ملک سے تعاون و امداد کی بدولت اپنے وجود کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لیکن ہماری یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...