بوریوالہ ، تیز رفتار ٹرک موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،ماں بیٹا اور چچی جاں بحق

بوریوالہ ، تیز رفتار ٹرک موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،ماں بیٹا اور چچی جاں ...

 بوریوالا(تحصیل رپورٹر) بورے والا لڈن روڈ پر اے سی موڑ کے قریب تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو بری طرح کچل دیا۔ماں بیٹا اور چچی سمیت تین افراد جانبحق۔ایک شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے گاؤں 164/9L کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چار افراد جن میں سیف علی ولد شیر محمد اسکی والدہ صفیہ بی بی اور سیف کی چچی ممتاز بی بی کے علاوہ اسکاچچازاد بھائی شان محمد بھی شامل تھا ساہوکا سے اپنے گاؤں جارہے تھے کہ بورے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

والا اے سی موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا جس سے دونوں ماں بیٹا اور اسکی چچی موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ موٹر سا ئیکل چلانے والا 22سالہ شان محمدشدید زخمی ہوگیا زخمی نوجوان اور نعشوں کو ریسکیو کے عملہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا جہاں زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...