جامعہ زکریا ‘ آن لائن داخلوں میں جمع کرائے گئے 216 فیس ووچر پر امیدواروں کے نام نہ ہونے پر انتظامیہ پریشان
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں داخلے کے لئے جمع کرائے گئے 216فیس ووچر نے انتطامیہ کو چکراکر رکھ دیا بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں پہلی بار آن لائن داخلے کیے گئے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
اور ان کی فیس کیلئے الگ سے اکاونٹ کھولا گیا تاکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی کا حساب رکھاجاسکے ، ووچر کی ادائیگی اور رجسٹریشن برانچ تصدیق کے بعد میر ٹ لسٹ سے سیٹ کم کی جاتی ہے مگر 216امیدوار ایسے تھے جن کے ووچر پر کوئی نام نہیں تھا تاہم رابطہ نمبر تھا ان ووچر کی تصدیق انتظامیہ کیلئے درد سر بن گئی مگر دوسری میرٹ لسٹ لگادی گئی تاہم بعد میں ان امیدواروں کو بینک حکام نے فون کرکے بلایا اور تصدیق کے بعد ان کے ووچر رجسٹریشن برانچ بھجوائے جس کے بعد ان کے نام میرٹ لسٹ میں شامل کئے گئے ، اس بارے میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری کا کہنا ہے کہ آن لائن داخلوں کو پہلا سال ہے جس میں غلطیوں کی گنجائش ہے لیکن کوئی بات خلا ف میرٹ نہیں ہے ان طلبا نے اپنی فیس بروقت ادا کردی تھی اس لئے داخلہ ان کا حق تھا آئندہ کیلئے سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں تاکہ امیدواروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فیس ووچر