تھانہ لوہاری گیٹ ‘ بی زیڈ یو ‘ سیتل ماڑی جلالپور پیروالہ ‘ بدھلہ سنت کے علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ‘ لاکھوں کے قیمتی سامان ‘ نقدی سے شہری محروم

تھانہ لوہاری گیٹ ‘ بی زیڈ یو ‘ سیتل ماڑی جلالپور پیروالہ ‘ بدھلہ سنت کے ...

ملتان(وقائع نگار)شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری ‘ پولیس قابو پانے میں ناکام ہوگئی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ملتان میں ہونے والی ان وارداتوں کے دوران شہر لاکھوں روپے نقدی‘ زیورات‘ گھریلو سامان‘ موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ شاہ شمس دربار سے نامعلوم چور نے وقاص کا 20ہزار مالیتی قیمتی موبائل چوری کرلیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ ملتان پبلک سکول روڈ پر نامعلوم شخص نے آصف سے موبائل چھین لیا اور فرار ہوگیاغفاریہ کالونی کے منظور سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں پلازہ سے رات کو نامعلوم افراد نے ٹرانسپورٹ دفتر کے تالے توڑ کر نقدی ایک لاکھ 40ہزار روپے چوری کرلئے تھانہ سٹی جلالپور پیروالہ کے علاقہ شجاعت پور سے سلیم اور سراج نامی افراد نے کامران کے ڈمپر سے 25ہزار مالیتی ڈیزل اور موبل آئل چوری کرلیا جلالپور کے علاقہ سے اکرم کی نئی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھانہ الپہ کے علاقہ میں نماز جنازہ پڑھنے کے لئے جانے والے اللہ ڈتہ‘ ناصر اور امام بخش کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی3قیمتی موبائل چوری ہوگئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ چک ہانس سے نامعلوم افراد سید حسن کے بھانہ سے 6لاکھ روپے مالیتی دو بھینسیں کھول کر لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقہ ٹی چوک میں دکان پر بیٹھے رضا محمد کا75ہزار روپے مالیتی قیمتی موبائل نامعلوم چور اٹھا کر لے گیا تھانہ شجاع آبا د کے علاقہ سرکلر روڈ سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر مطیع اللہ سے 3لاکھ 29ہزار روپے مالیتی نقدی و پرائز بانڈ چھین لئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...