بلیک لسٹڈ 2 بھائی ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار

بلیک لسٹڈ 2 بھائی ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار

ملتان(نیوز رپورٹر ) انٹرنیشنل ائیر پورٹ ملتان سے دبئی جانیوالے بلیک لسٹڈ بھائیوں کو ایف آئی ا ائیر پورٹ سٹاف نے دھر لیا ہے ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چشتیاں کے رہائشی ثقلین(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

اور ذوالقرنین ولد محمد شریف فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 340 کے ذریعے ملتان سے دبئی جا رہے تھے‘ ایف آئی اے ائیر پورٹ پر موجود عملہ نے ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چیک کیے تو دونوں بھائی بلیک لسٹڈ تھے جس پر ایف آئی اے حکام نے دونوں کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات کیلئے سرکل آفس منتقل کر دیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں بھائیوں کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...