ملک کو بیدر دی سے لوٹنے والوں کا احتساب ہر صورت ہوگا ، جاوید اقبال وڑائچ

ملک کو بیدر دی سے لوٹنے والوں کا احتساب ہر صورت ہوگا ، جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کوبے دردی سے لوٹنے والوں کااحتساب ہرصورت ہوگا‘ عوام کومسائل میں دھکیل کرمفادات کی سیاست کرنے والے اپنے انجام کوپہنچ چکے‘ پی ٹی آئی عوامی مسائل حل کرنے اوراداروں کومضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ڈاکٹرکامران خان کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

رہائشگاہ پراپنے اعزازمیں دئیے جانے والے استقبالیہ سے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ چوہدری محمدشفیق ‘سابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ ضلعی صدرراجہ سلیم ودیگرکے ہمراہ شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت اورعوام دوست پالیسیوں کی بدولت مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں اوروہ اپنی ساکھ بچانے کے لیے من گھڑت پراپیگنڈاکررہے ہیں لیکن اب عوام مفادپرستوں کی باتوں میں آنے والے نہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی ملک کوبحرانوں سے نکالے گی ‘ اس موقع پرشمیل مرزا‘ سلمان چوہدری‘ فوزیہ عباس‘ شمائلہ ہاشمی‘ چوہدری ظہورگجر‘ چوہدری عثمان وڑائچ ودیگربھی موجودتھے۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...