عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کردینگے ‘ سفارش نہیں سنتے‘ خاور علی شاہ

عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کردینگے ‘ سفارش نہیں سنتے‘ خاور علی شاہ

حویلی کورنگا (نمائندہ پاکستان )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما،ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے،عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کردینگے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پی ایف یو سی کے جوائنٹ سیکرٹری، کالم نگار اظہر تھراج،میڈیا کوآرڈینیٹر الخدمت فاؤنڈیشن عمر وسیم پنسوتہ سے ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال بہت خراب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہے،قوم قرضوں تلے دبی ہوئی ہے،پی ٹی آئی حکومت ملک کو کرپشن سے پاک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سید فخر امام کو پی اے سی کا چیئرمین بنایا جاتا ہے تو وہ سب اداروں کو ٹھیک کردینگے،وہ میرٹ کے پابند ہیں،عمران خان کی طرح کسی کی سفارش نہیں سنتے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے مسائل حل کرینگے،صحت،تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے نئے منصوبے منظور کروانے کی کوشش کرینگے،اظہر تھراج نے حلقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جڑالہ اور گردونواح میں پانی کم ملنے سے زراعت تباہ ہورہی ہے توممبر اسمبلی نے کہا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرایا جائیگا۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...