عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ عون حمید ڈوگر

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ عون حمید ڈوگر

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے حلقہ پی پی 276کے دوری کے موقع پر ملک عثمان عاصم کنہوں،مہر غلام علی شہزاد،ملک سلیم بھابھہ اور مہر خالد محمود کے ہمراہ گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پندرہ سال تک مسلط ایم پی اے نے حلقہ کے طلباء کے لیئے گرلز اور ڈگری کالجز قائم نہ کر کے جان(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بوجھ کر تعلیمی میدان میں پسماندہ رکھا ترقیاتی منصوبہ جات میں کرپشن کی نتیجتاً عوام اعلیٰ تعلیم سے محروم اور صحت وصفائی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے منتخب ہوتے ہی انہوں نے کالجز کے قیام کی کوششیں شروع کر دی ہیں اس سلسلہ میں وہ چیرمین یو سی شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ کے ہمراہ وزیر تعلیم مراد راس سے بھی مل چکے ہیں باقی ترقیاتی منصوبہ جات ملتے ہی میرٹ پر ان کی تکمیل کی جائے گی انہیں عوامی مشکلات کا بھرپور اندازہ ہے وہ اپنے ساتھیوں سے ملکر عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی بھر پور کوششیں کر یں گے۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...