پاکستان کوسرسبزاورکلین بناناپی ٹی آئی کاخواب ہے، آصف مجید
رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ پاکستان کوسرسبزاورکلین بناناپی ٹی آئی کاخواب ہے جس کوہرصورت پوراکیاجائے گا، ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگااورایک صحت مندمعاشرہ جنم لے گا، طلباء پریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ شجرکاری کی اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
کرحصہ لیں تاکہ ہماراملک سرسبزاورصاف ستھراہو۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب کالج میں اساتذہ اورطلباء کے ہمراہ شجرکاری مہم میں پودالگاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ درخت جہاں ملکی معیشت کوسہارادیتے ہیں وہاں انسانی زندگی کے لیے بھی بہت فائدہ مندثابت ہوتے ہیں، درختوں سے ہی زمین کاحسن ہے اوردرخت انسان کابہترین دوست ہے، انہوں نے طلباء پریہ بات زوردے کرکہی کہ وہ ملک کوسرسبزبنانے کے لیے شجرکاری کاآغازاپنے گلی محلوں، چوکوں اورچوراہوں سے کریں۔ اس موقع پرپرنسپل پنجاب کالج پروفیسرآصف جلیل نے کہاکہ قومی سطح پرشجرکاری مہم کاجوآغازکیاگیاہے پنجاب کالج ملک کوسرسبزبنانے کے لیے پوری طرح مصروف عمل ہے، انہوں نے کہاکہ اس شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں گے، ہماراہدف شہرکی سڑکوں کے اطراف اوردیگرمقامات پردرخت لگاناہے اس کے لیے ہمارے طلباء وطالبات ہمارے اساتذہ بھرپورکرداراداکریں گے اورزیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے، اس موقع پرپروفیسرعمران بشیر، حاجی ظہوراحمدگجر، اشفاق خان ایڈووکیٹ ودیگرموجودتھے۔
آصف مجید
Back to Conversion Tool