شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا آغاز ہے ‘ عقیل نجم ہاشمی

شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا آغاز ہے ‘ عقیل نجم ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میاں شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن میں دھاندلی کاآغاز ہے۔نیب کے جھوٹے الزامات پر مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف کارروائیاں انصاف کے تقدس پر حملہ کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ووٹ کو عزت دو کے عزم سے کسی صورت ہٹایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا سکتے ہیں۔قیادت کو گرفتارکیاجاسکتاہے۔لیکن اصولوں اورنظریات کی سیاست سے دستبردار نہیں کروایاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت مخالفین نے پہلے کوشش کی کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کوجھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ملک بدرکردیا جائے لیکن میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے اس سازش کو ناکام بنا کرملک وقوم کی خاطر گرفتاری دینے سے بھی نہ ہچکچائے۔اب مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف کو گرفتار کرکے ایک ادارہ مسلم لیگ ن ہی نہیں ملک کے خلاف بھی سازشوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف کی انتظامی صلاحیت اور قابلیت کودنیا مانتی ہے لیکن چند عناصر پاکستان کے مثبت چہرے کو بھی داغدار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر وقت اور حالات کو اپنی طاقت ،اختیارات اور سازشوں سے مسلم لیگ ن اور اس کے قائدین کی محبت کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہ ہوسکیں گے۔ایٹمی قوت بنانے والے پر جھوٹے مقدمات بناکر پابند سلاسل کیا گیا تو تمام صوبوں میں ایک صوبہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور تعمیروترقی میں اپنی مثال آپ ہے کے سابق وزیراعلیٰ کو الزامات کی بھینٹ چڑھا کر گرفتارکرلیا گیا ہے۔
عقیل نجم