میٹروبس پراجیکٹ ، فنڈز کی عدم دستیابی پر زیر تعمیر کمانڈر اینڈ کنٹرول بلڈنگ کا کام بند

میٹروبس پراجیکٹ ، فنڈز کی عدم دستیابی پر زیر تعمیر کمانڈر اینڈ کنٹرول بلڈنگ ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر)میٹروبس سروس کی مانیٹرنگ کے لئے ایک سال9ماہ سے زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول کی6منزلہ عمارت پر جاری کام فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند کردیاگیا۔میٹرو بس سروس کا افتتاح 24جنوری2017کو ہوا تھا۔ میٹروبس کے 21سٹیشنوں پر سروس کی بحالی سمیت دیگر معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے 50کروڑ کی لاگت سے چونگی نمبر9پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کی6منزلہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

عمارت کا کام شروع کیا گیا۔جسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیاگیا لیکن بس سروس شروع ہونے کے بعد ٹھیکیدار نے اس عمارت کی تعمیر پرعدم دلچسپی کامظاہرہ کرنا شروع کردیا۔ بعدازاں لیبرکی قلت بھی منصوبہ کی تکمیل میں آڑے آگئی۔ آخر کار فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کمانڈ اینڈ کنٹرول پر جاری کام بند ہو گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کا کام مکمل کرنے والی دین اینڈ سنز کے خلاف کئی شکایات منظر عام پر آئیں لیکن منظور نظر ہونے کی وجہ سے ملتان میں بھی اسی کمپنی کو کام دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ عمارت میں اے سی، ٹائلز، دروازوں، کھڑکیوں اور پلستر کا کام ابھی باقی ہے۔دوسری طرف حکام دعویٰ کررہے ہیں کہ عمارت کی تعمیر پر93فیصد کام مکمل ہے۔

کام بند

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...