عدالت حملہ کیس ، سابق ایم این اے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت حملہ کیس ، سابق ایم این اے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کی عبوری ضمانت منظور

رحیم یارخان(بیورونیوز)عدالت حملہ کیس‘ سابق ایم این اے اورچےئرمین میونسپل کمیٹی نے ایڈیشنل سیشن جج کی مدعیت میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کرلی‘ مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم ہوئی تھیں جبکہ دیگردفعات میں عبوری ضمانت لی گئی‘ عبوری ضمانت 20اکتوبر2018تک ہے۔گذشتہ روزسابق ایم این اے میاں امتیازاحمداورچےئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر‘ شجاعت اوراحمدامتیاز(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

نے 25جولائی 2018ء کی شب انتخابات کے نتائج کے دوران ایڈیشنل سیشن جج خورشیدانجم کی عدالت پرحملہ کیاتھاجس پرتھانہ اے ڈویژن میں مقدمات نمبر341/18‘ 342/18درج کیے گئے جن میں مذکورہ الزام علہیان نے بعدازاں دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئیں جبکہ دیگردفعات353‘186‘ 148‘149‘ 382‘ 506بی ‘427ت پ میں ایڈیشنل سیشن جج حیدرامین کی عدالت میں عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری دائرکی جس پرفاضل عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے 20اکتوبر2018ء تک عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری دے دی۔

عدالت حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...