سوئی گیس کرپشن کیس ‘ بہاردر بگٹی مزید ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
ملتان ( خبر نگار خصوصی ) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے ملتان نے گیس پریشر بڑھانے کے لیے ،نجی فوڈ کمپنی کے مالک سے 5کروڑ 50لا کھ روپے رشوت وصول کر نے پر ریجنل منیجر سوئی ناردرن گیس ملتان میر بہادر خان بگٹی کو مز ید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ ایف آئی اے کے حوالے کرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے قراردیاکہ ملزم کے خلاف ابتدائی انکوائری میں الزامات (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کے شواہدموجودہیں جبکہ ساڑھے4 لاکھ روپے رقم کی برآمدگی بھی باقی ہے اورمقدمہ کی تفتیش بھی جاری ہے اس لئے ملزم کاجسمانی ریمانڈمنظورکیاجاتاہے۔فاضل عدالت میں گزشتہ روزپولیس تھانہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کوپیش کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیاگیاتھاکہ چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے درخواست دی کہ جی ایم سوئی گیس میربہادرخان نے اپنی ملتان تعیناتی کے بعدسے ہی اس کوگیس لوڈمنظورشدہ لوڈسے زیادہ ہونے کاکہہ کرمختلف حیلوں بہانوں سے پریشان کرنا شروع کردیااورملازمین کوبھیج کراس کی فیکٹریوں کی لائنیں علیحدہ علیحدہ ہونے کے باوجوداکٹھے کرکے زیادہ گیس بل بھجوانے کی کوشش کی بعدمیں سوئی گیس کے گیسٹ ہاؤس میں اپنے اہلکارکے ذریعے بلواکر رقم کامطالبہ کیاجبکہ ملتان اوربہاولپورمیں بعدمیں کئی ملاقاتیں کیں اورمطالبات پراس کے ملازمین بہاولپورمیں محمدذیشان صادق نامی شخص کوپیسے دے کرآتے رہے جبکہ اس کے باوجودکنکشن منقطع کرنے کی دھمکیاں اورزہنی ازیت دینیکاسلسلہ جاری رکھاگیا ۔جبکہ دوران تفتیش ملزم گناہ گارپایاگیاہے اورملزم کے نام پرماڈل ٹاؤن اے بہاولپورمیں رشوت کی رقم سے23 مرلہ کاگھرخریداگیاہے جومنجمدکرکے قرقی کرانے کے بعدرقم کی برآمدگی کی جائیگی اور سوئٹزرلینڈمیں وصول کی گئی رقم 15لاکھ برآمدکی جاچکی ہے جبکہ مزیدرقم کی برآمدگی باقی ہے اس لئے ملزم کامزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنیکاحکم دیاجائے۔ملزم کے وکلاء نے اس موقع پردلائل دئیے کہ ملزم کے خلاف براہ راست ملوث ہونے کاکوئی ثبوت موجودنہیں ہے اورفرضی برآمدگی کی جا رہی ہے اس لئے مزیدجسمانی ریمانڈکی بجائے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوایاجائے۔
بہادر بگٹی