شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ن لیگ کے شعبہ خواتین‘ یوتھ ونگ کے مظاہرے

شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ن لیگ کے شعبہ خواتین‘ یوتھ ونگ کے مظاہرے

ملتان(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جو کچھ کر رہی ہے عوام دیکھ رہے ہیں کہ بے گناہوں کو سیاسی دشمنی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کبھی نواز شریف اور کبھی شہباز شریف کو گرفتار کیا جاتا ہے وہ گزشتہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

روز شہباز شریف کی گرفتاری پر شمس آباد میں احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھیں اس موقع پر سابق ایم این اے شاہین شفیق ، روبینہ شاہین ، افشین بٹ ، فہمیدہ چوہان ، سکینہ بشیر، عطیہ ربنواز ، رخشندہ ناہید اور دیگر خواتین بھی موجود تھی ۔ خطاب کرتے ہوئے شاہین شفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اتنا ظلم کرے جو بعد میں برداشت کر سکے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل صدر چوہدری حمزہ طاہر اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات عمر فاروق بھٹی کی زیر قیادت میاں محمد شہباز شریف کی نیب کی جانب سے کی جانیوالی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر عمر فاروق بھٹی اور چوہدری حمزہ طاہر نے میاں محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ (ن) کو فوری رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے جو شریف خاندان سے لیا جا رہا ہے ۔ اس گرفتاری کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے یہ کاروائی ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے کی گئی ہے ۔ اس موقع پر احمد طاہر ، سجاد محمود ، محمد راحیل ، حمزہ اقبال ، عثمان جمیل ایڈووکیٹ و دیگر کا رکنان مسلم لیگ (ن) نے شرکت کی۔

مظاہرے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...