پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر

پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کور ٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ منگل کو غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈ ووکیٹ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

جنرلز اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے، چیئرمین ایف بی آر ،ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی آئی بی اور سیکریٹری ایس ای سی پی کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی پیشرفت سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کریگی ۔
غیرملکی اکاؤنٹس