ویت نام حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ، پانچ افراد کو 15سال تک سزائیں

ویت نام حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ، پانچ افراد کو 15سال تک سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہنوئی (این این آئی)ویت نام کی ایک عدالت ملکی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے جرم میں پانچ افراد کو سزائیں سنا دیں۔واضح رہے کہ ویت نام میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جمہوریت نواز متعدد گروپوں کے کئی افراد کو سزائیں سنائی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ان مجرموں کو آٹھ سے پندرہ سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہو چی مِن سٹی میں ایک روزہ ٹرائل کے بعد ہی ان افراد کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ ویت نام میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جمہوریت نواز متعدد گروپوں کے کئی افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔