شہباز شریف کو بے لوث خدمت کا صلہ سلاخوں کے پیچھے ڈال کر دیا گیا ہے ‘ میاں امتیاز احمد

شہباز شریف کو بے لوث خدمت کا صلہ سلاخوں کے پیچھے ڈال کر دیا گیا ہے ‘ میاں ...

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں امتیازاحمد نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

شریف کو ان کی پنجاب میں 10سالہ شاندار کارکردگی اور بے لوث خدمات کا صلہ انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال کر دیاگیا ہے۔ گذشتہ ایک عشرے کے دوران ہمارے قائد نے اپنے صوبہ اور ملک کیلئے انتھک محنت اور جدوجہد کی‘ حتیٰ کہ اپنی صحت کا بھی خیال نہ کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے حادثاتی حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جھوٹے مقدمات‘ گرفتاریوں اور جبرکے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز‘ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر لیگی رہنماؤں کے بعد اب میاں شہباز شریف کی گرفتاری ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...