14اکتوبر سے پنجاب میں بلدیاتی سسٹم کی بساط لپیٹے جانیکی افواہیں

14اکتوبر سے پنجاب میں بلدیاتی سسٹم کی بساط لپیٹے جانیکی افواہیں

 ملتان ( سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بساط لپٹنے کی تیاریاں مکمل کرنا شروع کردی ہیں اور اس ضمن میں 14اکتوبر کو بلدیاتی نظام تحلیل کرنے کی افواہوں نے گردش کرنا شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

جانب سے بلدیاتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن ملتان، ضلع کونسل سمیت ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں بلدیاتی ادارے 14اکتوبر کو ختم کئے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ملتان سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع میں دیگر شہروں سے آنیوالی آفیسران نے بھی اپنے گھروں کو جانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اکثر آفیسران نے 14اکتوبر سے قبل ہی چھٹیوں کی درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

بساط

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...