اختیارات کاناجائز استعمال ،سرکاری اراضی پر تعمیرات میئر ، چیف آفیسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اختیارات کاناجائز استعمال ،سرکاری اراضی پر تعمیرات میئر ، چیف آفیسر کیخلاف ...

 ملتان ( وقائع نگار ) انٹی کرپشن ملتان نے یو سی چیرمین کی درخواست پر غیر قانونی تعمیرات کو ڈی سیل کرنے اور سرکاری اراضی پر ناجائز تعمیرات کی شکایت پر میئر ملتان اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف انکوئری شروع کر دی ہے۔یو سی چیرمین راو مظہر الاسلام نے انٹی کرپشن کو درخواست دی۔جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹرز قیصر خان، ندیم خان اور اشرف غیر قانونی کاموں ملوث ہیں۔جنہوں نے گلگشت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ٹیلی فون ایکسچینج کے عقب میں آبادی دیہہ پر تعمیرات کے نقشے پاس کیے۔آفتاب اجمل اور اس کی بیوی نے ایک کنال اراضی پر گھریلو نقشہ پاس کروایا۔تعمیرات کے وقت نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بوائز ہاسٹل کی تعمیر شروع کر دی گئی، اور اس جگہ پر 30 کنال 18 مرلے سرکاری اراضی آبادی دیہہ بھی موجود ہے، اور جان بوجھ کر ملی بھگت کے ذریعے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کروا کر تعمیرات کروائی جا رہی ہیں،جسکے بارے بار بار شکایت پر غیر قانونی تعمیرات کو سیل کروایا گیا۔اور پھر مذکورہ محکموں کے افسران نے سیل کی گئی تعمیرات کو بعد میں ڈی سیل کر کے دوبارہ تعمیر کروا دی۔اس درخواست کے موصول ہونے کے بعد ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے انسپکٹر انٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کو تین دن میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...