شفافیت کے یقین پر ہر فرد واجبات کی ادائیگی ایمانداری سے کریگا ، حافظ ممتاز احمد

شفافیت کے یقین پر ہر فرد واجبات کی ادائیگی ایمانداری سے کریگا ، حافظ ممتاز ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق قوم کا پیسہ صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوم کو شفافیت کا یقین ہو گا تو معاشرہ کا ہر فرد ملک و قوم کی اجتماعی بہبود کے لئے واجبات ایمانداری سے ادا کرے گا۔ یہ بات انہوں نے ماڈل ٹاؤن اے میں ون(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ونڈو آپریشن کے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے محکمہ ایکسائز سے متعلق ہمہ قسم سہولیات یقینی بنانے کے لئے پنجاب بھر میں 9سہولت سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے دو سینٹرز بالخصوص جنوبی پنجاب میں عوام کی سہولت کے پیش نظرقائم کئے گئے ہیں۔ یہ سہولت سینٹرز صبح شام دو شفٹوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیسی لیٹیشن سینٹرز آنے والی عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے اور عوام کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور ڈویژن افتخار احمد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاولپور راؤ جاوید اختر ، سابق صدر چیمبر آف کامرس اعجاز ناظم، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رابعہ سیال، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد کلیم سمیت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹرز و دیگر سٹاف اور زرائع ابلاغ کے نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے جس کے تحت اینڈرائڈ Andriod فون موبائل اپلیکیشن کے ذریعے ہر فرد اپنا پراپرٹی ٹیکس، موٹر کار رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس، ٹرانسفر ملکیت و نمبر پلیٹ سے متعلق ون کلک سے معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا جدید طریقہ کار عوام کو کسی ابہام سے محفوظ رکھتا ہے اور شفافیت سے واجبات ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد افتخار نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تاجر برادری سے بہترین رابطہ میں ہے اور تاجر برادری کی ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے لئے درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سروس سینٹر کا قیام ٹیکس کی بلا تاخیر وصولی اور عوام کی سہولت کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نیسروس سینٹر میں بٹن دبا کر ٹکٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے اپنا ٹکٹ لے کر سروس سینٹر کے طریقہ کار کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سروس سینٹرز پر ٹکٹ سسٹم کے تحت سروس فراہم کی جائیں گی اور ہر سائل اپنی باری پر اپنا مسئلہ حل کروا سکے گا۔

حافظ ممتاز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...