میلسی ‘ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ سیل

میلسی ‘ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ سیل

میلسی(نمائندہ پاکستان)سیکرٹری آر ٹی اے وہاڑی نے بااثر سیاسی شخصیت کی زیر نگرانی ایک دکان میں قائم غیر قانونی ٹرانسپورٹ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اڈے کو ختم کرتے ہوئے سیل کر دیا ۔ تفصیل کیمطابق ریلوے کراسنگ چوک اور کشمیر چوک کے گنجان آباد علاقے میں منظور شدہ ڈ ی کلاس خان ویگن اسٹینڈ سے ملحقہ میلسی کی ایک بااثر سیاسی شخصیت نے ایک دکان کرایہ پر حاصل کر کے عرصہ دراز سے غیر قانونی راجپوت ٹریولز کے نام سے ناجائز ٹرانسپورٹ اڈہ بنا رکھا تھا جہاں سے ملتان کیلئے بسیں اور ویگنیں سڑک پر کھڑی کر کے روانہ کی جاتی تھیں جس کی بناء پر منظور شدہ ویگن اسٹینڈ اور مذکورہ غیر قانونی اڈے کے منتظمین کے درمیان آئے روز لڑائی جھگڑا معمول تھا اور سڑک کے درمیان میں بسیں کھڑی کرنے کی وجہ سے دن بھر ٹریفک بھی جام رہتا تھا تا ہم مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے دوران مذکورہ بااثر سیاسی شخصیت کی وجہ سے بار بار شکایات کے باوجود کوئی کاروائی نہ کی گئی تا ہم گذشتہ روز سیکرٹری آر ٹی اے وہاڑی کامران انور اور ٹریفک پولیس نے مذکورہ اڈے پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی دھندا جاری تھا سیکرٹری آر ٹی اے نے مذکورہ اڈے کو سیل کرتے ہوئے سڑک کلیئر کرادی شہریوں نے اس کاروائی پر ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے وہاڑی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ٹرانسپورٹ اڈہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...