ضمنی الیکشن ‘ سرکاری سکولوں کے عملہ پر سیاسی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عائد‘ مراسلہ جاری

ضمنی الیکشن ‘ سرکاری سکولوں کے عملہ پر سیاسی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پر ضمنی انتخابات کے دوران سیاسی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سکول سربراہان، اساتذہ اور دیگر ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں کسی صورت حصہ نہیں لیں گے۔سرکاری ملازمین کسی بھی قسم کی کارنر میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویر لینے کی اجازت ہوگی۔سرکاری اراضی کو بھی انتخابی مہم کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ احکامات کیخلاف ورزی کرنے پر متعلقہ ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

ضمنی الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...