ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ ،30لاکھ نان فائلز کا سراغ لگالیا گیا

ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ ،30لاکھ نان فائلز کا سراغ لگالیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نادرا کے تعاون سے 30لاکھ ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگالیا ہے جو ٹیکس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں موجود نہیں ہیں ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری کے مرتکب افراد کا سراغ لگانے کے دوران نادرا کے تعاون سے ان 30لاکھ ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو نے 20سے زائد چیف کمشنرز آر ٹی اوز ان ٹیکس نادہندگان کیخلاف (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

گھیرا تنگ کرنے سمیت نان فائلرز کا آڈٹ اور ڈیٹا سے مزید محصولات (ریونیو)بڑھانے میں اور ٹیس نیٹ کو بڑھانے کیلئے تمام کوشش بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

سراغ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...