بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری ،ڈی جی اوقاف آج طلب

بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری ،ڈی جی اوقاف آج طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ازخود نوٹس کیس میں آج 7اکتوبر کوڈی جی اوقاف کو طلب کر لیاہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کس بات کے مسلمان ہیں،یہ کسی مسجد سے جوتی چوری کا معاملہ نہیں ہے،پتہ نہیں نعلین مبارک کی کیا بے حرمتی ہو رہی ہو گی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 2002ء سے اس حوالے سے کوئی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئیں،پہلی مرتبہ کی جانے والی تحقیقات میں بھی کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیاتھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت نے کس کو اوقاف کی وزارت دی ہے؟عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی وزیر نہیں ہے، معاملات کو ڈی جی اوقاف دیکھتے ہیں،جس پر عدالت نے اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل کو آج طلب کرلیا ۔

ڈی جی اوقاف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...