مرجان بداخلاقی کیس ‘ ملوث ملزم کی ضمانت ہونے پر مقدمہ کی سماعت ملتوی

مرجان بداخلاقی کیس ‘ ملوث ملزم کی ضمانت ہونے پر مقدمہ کی سماعت ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مرجان بداخلاقی کیس میں ملوث ملزم محمد علی رضا کو ضمانت پر ہونے کی وجہ سے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق مرجان بداخلاقی کیس میں ملزم علی رضا کو ڈسٹرکٹ جیل سے جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا ‘ چند روز قبل ملزم کی سیشن کورٹ ملتان سے ضمانت ہو گئی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ملزم کو حاضری کیلئے عدالت میں پیش کرنا تھا ۔ ملزم ضمانت پر ہونے کیوجہ سے فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنیکا حکم دے دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...