کانگو، پراسرار وبا نے پنجے گاڑ دئیے، 100افراد ہلاک

کانگو، پراسرار وبا نے پنجے گاڑ دئیے، 100افراد ہلاک

بماکو(آئی این پی)جمہوریہ کانگو میں پراسرار وبا نے 100افراد کو اپنے شکنجے میں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جکڑ کر موت کی گہری نیند سلا دیا،۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمہوریہ کونگو کے جنوب مغربی علاقوں میں ایک پرسرار وبا سے 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ کوانگو صوبے کے وزیر صحت یاں گوٹئر کبانگو نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی شہر کاہیمبا کے جنگلوں میں بعض افراد سونڈیاں پکڑنے گئے تھے کہ واپسی پر انہیں بخار،سردرد،قے اور اسہال کی شکایت ہوئی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ 3 ہفتوں سے ان شکایات میں مبتلا 100 افراد ہلاک ہو گئے جن کا سبب تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے مگر ہم نے مریضوں کے خون کے تجزیات دارالحکومت کنشاسا بھیج دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ کاہیمبا شہر کے باسیوں کی مرغوب غذا سونڈیاں ہیں جہاں دو ماہ قبل کونزو نامی وائرس بھی پھیلا تھا جس سے 200 افراد متاثر ہوئے تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...