عرب ریاستوں کو بحرین کیلئے دس ارب امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان

عرب ریاستوں کو بحرین کیلئے دس ارب امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 منامہ(این این آئی)خلیج فارس کی عرب ریاست بحرین کے مالیاتی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لیے تین دیگر عرب ریاستوں نے دس بلین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی حکومت نے اس امداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امداد سعودی عرب، کویت(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اور متحدہ عرب امارات دیں گی۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے رواں برس مئی میں کہا تھا کہ بحرینی حکومت کے قرضے کا حجم اِس ریاست کی مجموعی قومی پیداوار کا نواسی فیصد ہو گیا ہے۔ خلیجی ریاست نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سن 2022 تک قرضے کے بوجھ سے مکمل نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔