لیاقت پور ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ ملازمین کی ہرتال ، شہر میں گندگی کے انبار

لیاقت پور ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ ملازمین کی ہرتال ، شہر میں گندگی ...

 لیاقت پور (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے درجہ چہارم کے ملازمین نے2ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کردی،شہر گندگی اور غلاظت سے اٹ گیا ۔چیئرمین اور چیف آفیسر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، میونسپل کمیٹی کے ملازمین غلام شبیر، عبدالمالک، صادق حسین، محمد جاوید اقبال ، آصف علی ،شہزاد حسین ،محمد قاسم انور سمیع درجنوں ملازمین نے بتایا کہ گذشتہ 2ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اگر تنخواہ بارے چیف آفیسر کے دفتر میں جاتے ہیں تو ہمیں دفتر میں نہیں آنے دیتا کہتا ہے کہ تم لوگوں سے گندگی کی بدبو آرہی ہے ۔ غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ انہوں نے مظاہرین کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔ جہاں انہوں نے بتایا کہ تنخواہ نہ ملنے سے قرض دار ہمیں تنگ کررہے ہیں۔گھروں میں بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج سے ہم نے تنخواہ کی ادائیگی تک کام نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے الائیڈ ہیومن رائٹس سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد ساحل اور جنرل سیکرٹری سعید اختر پادری بھی مظاہرے میں شامل ہوئے۔ انہوں نے بھی کہاکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو تنخواہ نہ دینا سراسر زیادتی ہے اگر یہ لوگ صفائی ستھرائی نہ کریں تو ہمارا شہر گندگی سے بھر جائے گا۔ چیئرمین اور چیف آفیسر کو ان کے ساتھ اب سلوک نہیں کرنا چاہئے ۔ انہو ں نے بھی مظاہرین کے ہمراہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملازمین کو جلد سے جلد تنخواہ چلنی چاہئے تاکہ ان کہ گھروں میں بھی چولہا جل سکے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری نے اپنے دفتر کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے مظاہرین سے خطاب میں یقین دلایا ان کی تنخواہوں کی فوری چلت کے لئے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیاجارہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...