جے یو آئی کا جلسہ عمومی کا اجلاس آج ہوگا
پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاورکے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمدمدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع پشاور کے امیر پروفیسر مولانا خیر البشر نے جے یو آئی ضلع پشاور کی مجلس عمومی (جنرل کونسل ) کا اہم اجلاس آج 7 اکتوبر بروز اتوار 2بجے دوپہر صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کر لیا ہے جس سے صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کرینگے گے مولانا مدنی نے کہا کہ ضلعی امیر نے ممبران مجلس عمومی کومزکورہ اجلاس میں برقت شرکت کی دعوت دی ہے۔