خیبر یوتھ فورم کے زیر اہتمام کلین خیبر کے نام سے صفائی مہم کا آغاز

خیبر یوتھ فورم کے زیر اہتمام کلین خیبر کے نام سے صفائی مہم کا آغاز

خیبر (بیو رو رپورٹ ) خیبر یوتھ فورم کے زیر اہتمام کلین خیبر کے نام سے صفائی مہم کا آغازخیبر یوتھ فور م کے عہد یدار،،سینٹرالحاج تاج محمد، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے ایم ایس خالد جا وید ،پر ائیویٹ اور سر کاری سکولوں کے طلباء قومی مشران کی شرکت ،صفائی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا، بخت علی شاہ آفریدی خیبر یوتھ فورم خیبر یوتھ فورم کے زیر اہتمام لنڈی کوتل سلطان خیل میں ہفتہ صحت وصفائی مہم کا آغاز ہو گیا جن میں سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی ، ایم ایس خالد جاوید شلمانی ،نجی و سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلباء قومی مشران نے شرکت کی مہم کا آغازآگاہی واک سے ہوا جن میں مختلف طلباء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کے حوالے سے نعرے درج تھے خیبر یوتھ فورم کے بخت علی شاہ آفریدی ،سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی ،ایم ایس خالد جاوید ، ملک زادہ نادر شاہ آفریدی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حضور رﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہم سب کو مل کر علاقے کو صاف کر ئنگے کیونگہ اس گندگی کی وجہ سے روز بروز مختلف بیماریو ں میں اضافہ ہو تا ہے اس واک کا بھی بنیادی مقصد علاقے میں صفائی کا شعور اُجاگر کرنا ہے اس ہفتہ صحت وصفائی مہم میں سلطان خیل، نیکی خیل کے گلی کوچوں میں بند نالیوں اور ڈھیرانوں کا صفایا کیا جائے گا علاقے کے لو گو ں نے اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صاف ستھرے سماج کی نشانی ہے اور یہ ہم سب کا فرضیہ ہے کہ اپنے گلی کوچے اور محلے کو صاف رکھے خیبر یوتھ فورم کے کوشش کو سراہا اس سلسے میں خیبر مارکیٹ سے المدینہ مارکیٹ تک واک بھی کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...