پشاور ،شہباز شریف گرفتاری ،ن لیگ کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی

پشاور ،شہباز شریف گرفتاری ،ن لیگ کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی

پشاور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن پشاور نے ن لیگ کے مرکز ی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتار ی کیخلاف ڈینز چوک صدرسے پشاور ر یلو ے سٹیشن تک احتجاجی ریلی نکالی اورپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شیر شاہ سوری روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ مشتعل کارکنوں نے روڈ پر ٹائرجلاکر تحریک انصاف کے جھنڈے کو نذر آتش کردیا اور اعلان کیا کہ شہباز شریف کی رہائی تک ان کا احتجاج جاری رہیگا ۔ مظاہر ے کی قیادت مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ایڈ یشنل جنرل سیکر ٹری اختیارولی خان ،رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثوبیہ خان اور ن لیگ پشاورکے صدر صفت اللہ،فرخ خان ایڈوکیٹ اور د یگر نے کی۔اختیار ولی نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان کی ایماء پر نیب لیگی قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر ر ہے ہیں جو سراسرانصافی ہے ، ملک میں دو طر ح کی قانون چل ر ہے ہیں، عمران خان کیلئے الگ اور مسلم لیگ ن کیلئے الگ قانون ہیں ، ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ مسلم لیگ ن کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے ، شہباز شریف کو اچھی کارکردگی پر بین الاقوامی برادری نے سرٹیفیکیٹس دیئے گئے ہیں اور ان کی بہتر طرز حکمرانی کا اعتراف امریکہ اورچین سمیت دیگر ممالک کر رہے ہیں لیکن وفاق ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کٹھ پتلی حکومت لانے کیلئے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کیخلاف نیب کارروائیاں کر رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملک میں بے چینی ہے بلکہ سرمایہ کاربھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات سے قبل نواز شریف ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز جبکہ اب ضمنی انتخابات سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا جو ملک کو نقصان پہنچا نے کیلئے ایک گہر ی سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو بیگنا ہ گر فتار کر کے ان کیخلاف کچھ ثابت نہیں کیا ، اسی طرح ہی شہباز شریف نے کوئی جرم نہیں کیا لیکن ان کیخلاف بھی انتقامی کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے کارکنان اپنے قائد کی ایک کال کی انتظار میں ہے ورنہ اگرلیگی سڑکوں پر نکل آئے تو عمران خان کی حکومت کا خاتمہ دو دنوں میں کرینگے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کی گرفتار انتقامی کارروائی ہے،نیب زلفی بخاری ، پرویز خٹک اور علیم خان کیخلاف بھی کارروائی کرے ،مظاہرین نے آج سے مظاہروں کا دائرہ صوبے بھر میں بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...